بسٹ ٹیچر ایورڈ کیلئے ٹیچرس سے درخواستوں کی طلبی ،28 اگسٹ آخری تاریخ

   

میدک 23/اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پروفیسر رادھاکشن نے ایک صحا فتی بیان جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع میدک کے ٹیچرس کو ان کی نمایاں خدمات پر ایک یادگار اور پر اثر تقریب میں بسٹ ٹیچر ایوارڈز دئے جائیں گے ۔ ڈی ای او نے ضلع کے ایسے ٹیچرس سے درخواستوں طلب کی ہے ۔ جو کہ سال 2021-22 میں صد فیصد طلبا کا داخلہ کروائے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہریتا ہرم پروگرام میں حصہ لے چکے ہیں۔ وہ اپنی درخواست 28 اگست تک DEO دفتر پر داخل کریں۔ ہیڈ ماسٹر کے لیے 15 سال اور ٹیچرس کیلئے 10 سال سروس کا مکمل ہو نا لازمی ہے۔