بسکٹ کمپنی میں دھوکہ دہی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے مضافاتی علاقہ شادنگر میں واقع ایک بسکٹ کمپنی کے معاملات میں مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے شادنگر چودر گوڑہ پولیس اسٹیشن میں حدود میں واقع جی بی بسکٹ کمپنی کے ذمہ دار بدر خان کے خلاف اس کے پارٹنر اور افراد خاندان نے دھوکہ دہی کی شکایت کی تھی ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شادنگر سی ایچ کشالکر نے بتایا کہ جی بی بسکٹ کمپنی کی معاملات میں مبینہ دھوکہ دہی کے الزامات کے پیش نظر چودرگوڑہ پولیس نے بدر خان کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کیا تھا اور آج اسے گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ ب