بس اسٹیشنوں کو شاپنگ مالز میں تبدیل کیا جائے

,

   

گورنمنٹ تلنگانہ کے بس اسٹیشنوں کو شاپنگ مالز اور تفریحی مراکز میں تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ 5100 بس روٹس کی نجکاری کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ سے کلیئرنس ملنے کے بعد ان کو نیا کام تفویض کرنے کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے۔ گورنمنٹ ٹی ایس نے اپنی نئی حکمت عملی پر عمل درآمد کے لئے ایک ایکشن پلان شروع کیا ہے۔ 

جب بھی جگہ میسر ہوگی بس اسٹیشنوں کو تھیٹروں ، شاپنگ مالز ، وغیرہ کی جگہ میں تبدیل کردیا جائے گا۔ 

تایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ مسٹر کے سی آر نے اس سلسلے میں آر ٹی سی حکام سے تجاویز طلب کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 بس اسٹیشنوں کو منی تھیئٹرز میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ تاہم اب جب کہ ڈیک صاف ہوچکا ہے ، اس پر دوبارہ غور کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے سی آر نے آر ٹی سی کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ آر ٹی سی کی نجکاری کے فوائد کو اجاگر کریں۔