بس الٹ گئی۔19مسافرین زخمی

   

حیدرآباد 6جون (یواین آئی) اے پی ضلع سریکاکلم میں سڑک حادثہ میں 19مسافرین زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے نرسم پیٹ میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اورسریکاکلم سے جانے والی بس قومی شاہراہ کے کومارتے جنکشن کے قریب الٹ گئی۔اس حادثہ میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت 19مسافرین زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔