بس اور لاری میں تصادم 15 افراد شدید زخمی

   

حیدرآباد۔ 5 فروری (سیاست نیوز) ضلع نلگنڈہ میں ناگارجنا ساگر قومی شاہراہ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں آر ٹی سی بس اور لاری کے آپس میں ٹکرا جانے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ان شدید زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد بہم پہنچائے گی۔ بتایا گیا کہ لاری ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے ہی یہ حادثہ پیش آیا اور آر ٹی سی بس جوکہ مریال گوڑہ سے دیور کونڈہ جانے کے دوران چلکامری بس اسٹیج کے پاس لاری نے آر ٹی سی بس کو ٹکر دے دی۔ پیش آئے حادثہ کے موقع پر بس میں زائد از 40 مسافر موجود تھے۔ ان میں زیادہ تر تعداد طلباء کی تھی اور خواتین بھی موجود تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ میں چند خواتین کے پیر ٹوٹ جانے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقام واقعہ پر پہونچکر تفصیلات سے واقفیت حاصل کی اور کیس درج رجسٹر کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔