بس اور ٹرک کے مابین تصادم میں 12 افراد زخمی

   

سیوان 31 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بہار میں سیوان ضلع کے پچ رخی تھانہ علاقہ میں نارائن پور گاں کے نزدیک آج بس اور ٹرک کے مابین ہوئی ٹکر میں12 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ بس پر سوار لوگ سیوان جارہے تھے تبھی نارائن پور گاں کے نزدیک ٹرک اور بس کے مابین ٹکر ہو گئی ۔ اس حادثہ میں بارہ افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کے بعد ٹرک کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔