حیدرآباد : /24 اکٹوبر (سیاست نیوز) کرنول بس سانحہ میں ایک خاندان کے چار افراد کی ہلاکت دونوں تلگو ریاستوں کے علاوہ کرناٹک کے شہر بنگلورو میں بھی شدید افسوس کا سبب بنی ہوئی ہے ۔ خاندان کیلئے کمپنی ٹرپ پر حیدرآباد آنے والا رمیش اپنے بیوی بچوں کے ساتھ آگ کی نذر ہوگیا ۔ کل رات رمیش بنگلور کیلئے روانہ ہوا تھا جو بنگلورو میں رہتا تھا ۔ حالانکہ رمیش کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے گوپالہ پالم سے تھا ۔ روزگار کے سلسلہ میں رمیش بنگلور گیا اور تقریباً 15 سال سے شہر بنگلورو میں مقیم ہوگیا تھا ۔ کمپنی کی جانب سے تفریح کا موقع فراہم کیا گیا تھا اور رمیش گزشتہ روز بیوی اور دو بچوں کے ساتھ حیدرآباد آیا ۔ اس خاندان نے واپسی کے دوران اسی بس میں سفر کیا جو حادثہ کا شکار ہوگئی اور بس میں سوار 20 افر اد ہلاک ہوگئے جن میں میاں بیوی اور دو بچے بھی شامل تھے ۔ رمیش بنگلورو میں خوشحال زندگی بسر کررہا تھا ۔ اس حادثہ میں 35 سالہ جی رمیش کے علاوہ رمیش کی بیوی 30 سالہ انوشا ، 12 سالہ لڑکا منیش اور 10 سالہ مانویتا اس بس حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ جس کے سبب ریاست آندھراپردیش کے گوپالہ پالم علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ ع