بس حادثہ مہلوکین میں2 خاتون سافٹ ویر انجینئرس شامل

   

کرنول24 اکٹوبر ( ایجنسیز ) آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں بس حادثے دو سافٹ ویئر انجینئرس کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت جی دھاتری (27) سال،ساکن پوساپاڈو، منڈل یدھناپوڑی، ضلع باپٹلا اورانوشا ریڈی، ساکن واستاکنڈور، منڈل گنڈالہ ، ضلع یادادری کے طور پر کی گئی ۔ دونوں بنگلورو میں سافٹ ویئر انجینئر کی ملازم تھیں۔ دھاتری شہر ماموں کے گھر آئی تھیں۔ کل رات بس سے بنگلورو روانہ ہوئیں لیکن راستے میں حادثے میں ہلاک ہوگئی۔ اسی بس میں انوشا ریڈی بھی سفر کر رہی تھیں۔وہ دیوالی کی تعطیلات کے بعد بنگلور واپس جا رہی تھیں ۔ دونوں انجینئرز کی موت سے ان کے خاندانوں میں کہرام مچ گیا ۔انوشا کی موت کی خبر سن کر ان کے والدین غم سے نڈھال ہیں۔ حکام کے مطابق مہلوک مسافروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔