جبل پور، 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے جبل پور کے آدھارتال تھانہ علاقہ میں آج صبح ایک بس کے بے قابو ہوکر پل سے گر جانے سے چار مسافروں کی موت ہو گئی اور 48مسافر زخمی ہو گئے ۔ حادثہ کے وقت بس میں 53 مسافر سوار تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے الہ آباد سے مہاراشٹر کے ناگپور جا رہی بس علی الصبح بے قابو ہوکر کروندا نالہ کے پل سے نیچے گر گئی ۔