بس میں آگ لگ گئی مسافرین محفوظ

   

سنگاریڈی 13 مارچ ( این ایس ایس ) ممبئی سے حیدرآباد بس میں سفر کرنے والے مسافرین آج بال بال بچ گئے جب بس میں آگ لگ گئی ۔ تاہم ڈرائیور اور کلینر کے بروقت اقدام سے کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔ یہ بس ممبئی سے حیدرآباد آ رہی تھی اور آج صبح رامچندر پورم پہونچی ۔ انجن سے دھواں نکلنے پر چوکس ڈرائیور نے بس کو لب سڑک روک دیا اور فوری مسافرین کو نیچے اتاردیا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے بس میں آگ پھیل گئی ۔