بس میں عصمت ریزی، پولیس مصروف تحقیقات

   

حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) وجئے واڑہ جانے والی ایک خانگی بس میں خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب 18 ستمبر کو کوکٹ پلی کی ایک خاتون وجئے واڑہ جانے کیلئے ایک خانگی بس میں سوار ہوئی۔ چوٹ اپل کے قریب آنے کے بعد بس میں سوار ایک شخص نے چلتی بس میں عصمت ریزی کردی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بھی اس واقعہ کی اطلاع دی تو جان سے مار دیا جائے گا۔ جس کے بعد وہ خاموش ہوگئی اور گھر واپس آگئی۔ پریشان خاتون کو دیکھ کر گھر والوں نے وجہ دریافت کی تو وہ پورا واقعہ سنائی۔ جس کے بعد چوٹ اپل پولیس میں شکایت درج کروائی گئی جس پر پولیس نے زیرو ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کیس کو کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ کوکٹ پلی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 18 ستمبر کو ہونے والے واقعہ کے وقت بس ڈرائیور، کلینر اور مسافرین کے متعلق معلومات حاصل کررہی ہے۔ (ش)