حیدرآباد 8 ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ آر ٹی سی نے آر ٹی سی بسوں میں پیدا ہوئے دو بچوں کو تاحیات مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ دو لڑکیاں آر ٹی سی بس میں دوران سفر پیدا ہوئی تھیں جنہیں اب تا حیات مفت سفر کی سہولت رہے گی ۔ آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے ایک بیان میں کہا کہ دوران سفر بس میں دو بچوں کا جنم لینا قابل فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لڑکیوں کو تحفہ کے طور پر تاحیات مفت سفر کے پاس جاری کردئے گئے ہیں۔ پہلی لڑکی 30 نومبر کو پیدا کوتاپلی گاوں کے قریب ناگرکرنول ڈپو کی بس میں پیدا ہوئی جبکہ دوسری لڑکی 7 ڈسمبر کو سدی پیٹ کے قریب بس میں پیدا ہوئی تھی ۔ یہ بس آصف آباد ڈپو کی تھی ۔