بس پاسنجر دھوکہ کا شکار، پاسنجر کے بھیس میں خاتون کی کارستانی

   


حیدرآباد : شہر کے علاقہ عنبرپیٹ میں پیش آئے ایک واقعہ میں خاتون دھوکہ باز نے ایک بس پاسنجر کی توجہ ہٹاکر 10 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس عنبرپیٹ کے بموجب 50 سالہ بالامنی عنبرپیٹ سے آرٹی سی بس میں سوار ہوئی اور دھوکہ باز خاتون پاسنجر کی بھیس میں چند سکے بس میں دانستہ طورپر گرا دیئے ۔ بالامنی کو یہ گمراہ کیا کہ اس کے بیاگ سے پیسے گرگئے ہیں اور دھوکہ باز خاتون کی باتوں میں آکر وہ سکے اکٹھا کرنے لگی کہ دھوکہ باز نے بالامنی کے ہینڈبیاگ سے 10 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا اور دوسرے بس اسٹاپ پر اتر گئی ۔ کچھ دیر بعد متاثرہ خاتون کو اس بات کا علم ہوا کہ پاسنجر کے بھیس میں دھوکہ باز نے اس کے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس عنبرپیٹ نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کا آغاز کردیا ۔