بس پانی میں پھنس گئی ‘ مسافرین کو پوری رات بس میں گزارنی پڑی

   

حیدرآباد : یکم / ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ دو دنوں سے ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے ۔ کل رات ورنگل وینکٹا پورم میں آر ٹی سی بس جو ویمل واڑہ سے محبوب نگر جارہی تھی کہ پانی میں بس پھنس گئی ۔ بس میں 40 سے زائد مسافرین تھے۔ بس آگے بڑھ نہیں پارہی تھی جس کے بعد ڈرائیور نے حادثہ سے محفوظ رہنے بس کو وہی روکے رکھا ۔ مسافرین نے فون پر رشتہ داروں کو اطلاع دی ۔ جس کی اطلاع ضلع کلکٹر کو بھی دی گئی ۔ ضلع کلکٹر ورنگل کی ہدایت پر تمام مسافرین کو ٹراکٹر کی مدد سے قریب میں واقع اسکول کو محفوظ منتقل کیا گیا ۔ پانی کے بہاؤ میں کمی کے بعد مسافرین کو روانہ کیا جائیگا ۔ (ش)