بس پلٹنے سے ایک ہلاک تین درجن زخمی

   

جبل پور،10دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش کے جبل پورضلع میں آج ایک بس کے بے قابو ہوکر پلٹنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور تین درجن افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق چرگواں تھانہ کے تحت گرام بجوری میں ایک مسافر بس کے موٹرسائکل سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔اس واقعہ میں موٹرسائکل پر سوار پرسو پٹیل کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔بس میں سوار اسکولی بچوں سمیت تین درجن افراد کو چوٹیں آئی ہیں۔پولیس نے جائے و قوع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال بھجوادیا۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔