بس ڈرائیور کی جانب سے خاتون کنڈاکٹر کی عصمت ریزی کی کوشش

   

منچریال ۔ 20؍ اکٹوبر (سیاست نیوز) منچریال کے قریب جئے پور پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں عارضی بس ڈرائیور نے عارضی خاتون کنڈاکٹر کے عصمت ریزی کی کوشش کی ۔ خاتون کنڈاکٹر کی جئے پور پولیس اسٹیشن میں شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔ جئے پور پولیس کے بموجب کے سرینواس 30 سال نامی عارضی بس ڈرائیور چنور بس اسٹانڈ سے خاتون عارضی کنڈاکٹر کے ساتھ بس روانہ ہوئی ۔ تاہم بس میں ایک بھی مسافر نہیں تھا بس ڈرائیور نے جئے پور کے قریب بس کو جنگل میں روک دیا اور خاتون کنڈاکٹر کے ساتھ جنسی حملہ کی نیت سے چھیڑ چھاڑ کیا ۔ کسی طرح خاتون کنڈاکٹر نے راستے میں آٹو کے ذریعہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس میں ڈرائیور کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرینواس نامی عارضی بس ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے کیس درج کیا ۔