حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس نے آر ٹی سی بسوں کو نقصان پہونچانے اور بس چلانے والے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو زدوکوب کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ کروناکر ریڈی ساکن ٹٹی انارم عبداللہ پور میٹ 49 سالہ کے ناگرجنا ریڈی ساکن ناگول ایل اور 47 سالہ جی جگن ساکن بالاپور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ جبکہ اس کیس میں مزید 15 افراد مفرور پائے گئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ 19 اکٹوبر کو حیات نگر کے حدود میں بنڈلہ گوڑہ بس ڈپو کے قریب ان افراد نے ایک آر ٹی سی بس کو روک لیا تھا اور عارضی طور پر خدمات انجام دے رہے افراد پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا تھا ۔ اس خصوص میں پولیس نے کارووائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دیا ہے ۔