لیما، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرو کے وسطی علاقے ھیانکو میں ایک مسافر بس کے کھائی میں گر جانے سے 10 افراد ہلاک اور کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع دی۔‘کینال این میڈیا’ کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق چھ بجے ہوا اور بس میں تقریبا 50 مسافر سوار تھے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے ڈرائیور کے گاڑی پر سے کنٹرول کھونے کی وجہ سے ہوا۔نقل و حمل اور مواصلات کی وزارت کی سربراہ پیٹریسیا کاما نے کہا کہ گاڑی کی جی ایس پی پورٹ کے مطابق گاڑی کی آخری بار رفتار 47 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے ۔