تہران : ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شہر ورزگھان کے قریب بس حادثہ پیش آیا۔ ان کاکہنا تھا کہ منی بس پہاڑی علاقے میں ایک سیاحتی گاؤں کی طرف جا رہی تھی کہ افسوسناک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ حادثہ میں ڈرائیور سمیت 10 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں سڑکیں اچھی حالت میں ہونے کے باجود ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح کافی زیادہ ہے جس کی وجہ گاڑی چلانے کے دوران ناقص احتیاطی تدابیر اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال سے متعلق بین الاقوامی پابندیاں ہیں۔