بس کھائی میں گرنے سے 3 افراد کی موت، 60 زخمی

   

Ferty9 Clinic

چھندواڑہ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑا میں ایک اوور لوڈ بس کے کھائی میں گرنے سے اس میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے میں تقریبا 60 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ چھندواڑہ۔نرسنگھ پور سڑک پر واقع دولھا دیو گھاٹی میں گزشتہ شام قریب ساڑھے سات بجے ایک بس کے بے قابو ہوکر کھائی میں گر نے سے تین افراد کی موت ہو گئی اور تقریبا 60 افراد زخمی ہو گئے ۔بتایا جا رہا ہے کہ امرواڑہ تحصیل کے گاؤں پونار کے لوگ ایک پرائیوٹ بس سے آج صبح اپنے مرحوم کی ‘ استھی وسرجن ’کے لئے نر سنگھ پور برمان گھاٹ گئے تھے ۔ وہاں سے واپس لوٹتے وقت یہ حادثہ ہو گیا ۔