بس کھائی میں گر پڑی، 5 ہلاک

   

نئی دہلی : 24 جولائی (ایجنسیز) حادثاتی طورپر ایک آر ٹی سی بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ ہماچل پردیش ریاست کے منڈی سے 60 کیلومیٹر دو ماسیران کے مقام پر پیش آیا۔ اس حادثے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 20 افراد زحمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 25 مسافر سوار تھے۔