بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، لڑکی کی نعش کو آدھا کلومیٹر تک گھسیٹا گیا

   

Ferty9 Clinic

بھونیشور: ایک تیز رفتار خانگی بس لڑکی کی نعش کو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئی، جب انکی بائک بس سے ٹکرگئی۔ لڑکی اپنے والد اور بہن کے ساتھ اڈیشہ کے بالانگیر ضلع کے گینٹلا کے قریب سفر کررہی تھی۔ ذرائع کے مطابق برہمن پالی گاؤں کا ایک بناپانی پانڈے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر پوئنٹلا بلاک کی طرف جا رہا تھا۔ تیز رفتاری سے آنے والی بس نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ نابالغ لڑکی جس کی عمر تقریباً 14 سال تھی، موقع پر ہی دم توڑگئی جب کہ بناپانی اور اس کی بڑی بیٹی کو شدید چوٹیں آئیں۔ موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس نہیں رکی اور لڑکی کی نعش کو گھسیٹ کر لے گئی۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے انہیں بچایا اور زخمیوں کو علاج کے لیے بالانگیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا۔ لڑکی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے برلا میڈیکل کالج اور اسپتال منتقل کیا گیا۔ احتجاج کرتے ہوئے مشتعل مقامی لوگوں نے بالانگیر اور سون پورکو جوڑنے والی قومی شاہراہ کو بند کردیا اور خاندان کے لیے ایک کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ بالانگیر صدرکے سب ڈویڑنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) توپھان بیگ اور پوئنٹلا تحصیلدار روہت بھوئی نے موقع پر پہنچ کر متوفی کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔ بیگ نے کہا کہ انہوں نے بس کو ضبط کر لیا ہے اور ڈرائیورکوگرفتارکرلیا ہے۔ ایس ڈی پی او نے کہا، اب، ہم متاثرہ کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ بھوئی نے کہا میں نے سڑک کے حادثے کے بارے میں اپنے اعلیٰ حکام کو مطلع کر دیا ہے۔ اس طرح کی تیز رفتارگاڑیوں کو قابو کرنے کے لیے روڈ سیفٹی کمیٹی کے ساتھ بھی یہ مسئلہ اٹھاؤں گا۔