بس ۔ لاری تصادم ۔ دولہا ‘ دولہن سمیت 30 زخمی

   

حیدرآباد۔ کریمنگر میں اندرا نگر کے قریب ایک لاری کے ایک بس سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں 30 افراد زخمی ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے کہ جس بس میں وہ سوار تھے وہ ایک لاری سے ٹکرا گئی ۔ اتوار کی رات یہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں میں دولہا اور دولہن بھی شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب نوبیاہتا جوڑا اور ان کے رشتہ دار لڑکی کے گھر چوپہ ڈنڈی منڈل میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد حیدرآباد واپس ہو رہے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں جملہ 50 افراد سوار تھے جن میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں دولہا اور دولہن بھی شامل ہے ۔ پولیس فوری مقام حادثہ پر پہونچ گئی اور زخمیوں کو ضلع ہیڈ کوارٹرس ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔