بشارالاسد کو زہر دینے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد

   

ماسکو، 14 اکتوبر (یو این آئی) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے واضح کیا ہے کہ بشار الاسد اور ان کا خاندان ماسکو میں محفوظ ہیں۔ انہوں نے معمر قذافی کے انجام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بشار الاسد کو انسانی بنیادوں پر پناہ دی، معمر قذافی کا قتل براہ راست نشر ہوا اور ہیلری کلنٹن اس پر خوش ہوئی تھی، بشارالاسد کو زہر دیئے جانے کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔ برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے زہر دیئے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ آبزرویٹری کے مطابق بشارالاسد کو مبینہ طور پر ستمبر میں زہر دیا گیا ۔شامی ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق زہر خورانی کے بعد بشارالاسد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور حالت اب بہتر ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد روسی حکومت کو شرمندہ کرنا اور ملوث ٹھہرانا بتایا گیا ہے ، بشارالاسد سے صرف بھائی ماہرالاسد کو اسپتال میں ملاقات کی اجازت ملی۔