بشارالاسد کی جنگی محاذ پر مثالی فوج سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

دمشق ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صدر بشارالاسد نے ادلیب کے فوجی محاذ پر پہنچ کر حکومتی فوج سے ملاقات کی۔ یاد رہیکہ جنگ کے آغاز سے اب تک بشارالاسد کا شمال مغربی صوبہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دریں اثناء صدر کے دفتر نے اپنے سوشیل میڈیا نیٹ ورکس پربھی توثیق کرتے ہوئے بتایاکہ صدر اسد نے جنگی محاذ پر پہنچ کر شامی فوجیوں سے ملاقات کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ادلیب کی آبادی تقریباً 30 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور اس کا تحفظ 31 اگست سے روس کی نگرانی میں کی گئی جنگ بندی معاہدے کے تحت کیا جارہا ہے۔