طرابلس: شام میں حالیہ ایام میں ہونے والی تقرریوں اور نئے عہدیداروں کے سامنے آنے کے جلو میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا کہ صدر بشارالاسد نے اپنی چچا زاد بہن ڈاکٹر علیا الاسد کو اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا ہے۔شامی ذرائع ابلاغ میں بتایا ہے کہ ڈاکٹر علیا الاسد کی تعیناتی سے شامی حکومت کی سرکاری اداروں پر گرفت مضبوط ہو گی۔ ڈاکٹر علیا الاسد کو شام کی جنرل انشورینس کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ یہ تعیناتی رواں دسمبر کے شروع میں عمل میں لائی گئی ہے۔ شامی ذرائع ابلاغ میںشائع ہونے والی خبروں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر علیا اسد کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں اْنہیں ذمہ داری سنھبالنے کے بعد اپنے دفتر میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔علیا الاسد رشتے میں سابق شامی صدر حافظ الاسد کی بھائی محمد کی صاحبزادی ہیں۔ ان کے والد کو جن کا میڈیا میں ‘محمد’ نام سامنے آیا ہے۔ شام کے ساحلی علاقوں میں ایک پراسرار شخصیت سمجھا جاتا ہے مگر وہ کم عمری ہی میں بھی وفات پا گئے تھے۔