نئی دہلی۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کانفرنس، بشکیک میں شرکت کے لیے پاکستان فلائی زون کا استعمال نہیں کریں گے اور بجائے اس کے عمان، ایران اور دوسرے ایشیائی ممالک کے راستوں سے بشکیک پہنچیں گے۔ اس سے قبل ہندوستان نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ نریندر مودی کے ہوائی جہاز کو پاکستان کے اوپر سے اڑنے کی اجازت دی جائے جس کو پاکستان نے قبول کرلیا۔ لیکن ہندوستان نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کے راستہ کو بجائے پاکستان کے عمان، ایران اور دوسرے سنٹرل ایشیائی ممالک کو منتخب کیا ۔ اس بات کا اعلان وزارت خارجہ کے ترجمان روشن کمار نے کیا ہے۔ اس کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کررہے ہیں۔ وزیراعظم مودی دو روزہ دورہے پر چہارشنبہ کو بشکیک روانہ ہورہے ہیں۔
