بشیر باغ میں سڑک حادثہ، جاروب کش کی موت

   

حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) بشیر باغ میں جی ایچ ایم سی کے ایک کنٹراکٹ سویپر کی ٹسکر گاڑی کے نیچے آنے سے اتوار کی صبح اس کی موت ہوگئی۔ خاتون مبینہ طور پر سڑک پر جھاڑو دے رہی تھی کہ گاڑی اس پر چڑھ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ش