جنیوا ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سائنسداں اب ایک ایسی ٹکنالوجی تیار کر رہے ہیں جو بصارت سے محروم افراد کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ اس ٹکنالوجی کے ذریعہ آنکھ کی پتلیوں کا کچھ اس انداز سے بائی پاس کیا جائے گا کہ وہ راست طور پر دما غ کو پے غام بھیجیں گی اور اس طرح بصارت سے محروم افراد کیلئے دیک ھ نے کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی لاؤزاں (EPFL) اور اٹلی کے اسکولاسوپیریئر سینٹ انا کے محققین ایک نئی طرز کے ان ٹر انیورل الیکٹروڈ جسے آپٹک سیلین Optic Seline کہا جاتا ہے ، کے ذریعہ بصارت والے اعصاب کو کارکرد کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ نیچر بائیو میڈیکل انجنیئرنگ کے ایک مجلہ میں اس ٹکنالوجی کا تدکرہ کرتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ اس کی خرگوشوں پر کامیابی کے ساتھ ٹسٹنگ کی گئی ہے۔
