ممبئی: بالی ووڈ اداکار بابی دیول کا کہنا ہے کہ بطور اداکار انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے ۔ بابی دیول نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز سال 1995 میں ریلیز فلم ’برسات‘ سے کیا تھا۔ بابی دیول کو فلم انڈسٹری میں آئے تین دہائیاں گزر چکی ہیں۔ بابی دیول کا کہنا ہے کہ بطور اداکار انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے ۔ بابی دیول نے کہا کہ بطور اداکار مجھے کسی نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ مجھے پتہ تھا کہ میرے پاس صلاحیت اور قابلیت ہے ، لیکن کسی نے مجھے موقع نہیں دیا۔ میں نے ایسے کام کا انتخاب کیا تھا جو میرے لئے کام نہیں کرتا تھا، لہذا چیزیں اس سے ایک دم الگ ہو گئیں۔ اس لئے میں نے اس پر کام کرنے کی کوشش کی اور ایک اداکار کے طور پر خود کام کرنا شروع کیا۔ بابی دیول نے کہا کہ ایسے کئی لمحات آئے جب مجھے یہ احساس ہوا کہ اسٹارڈم طویل عرصہ تک نہیں رہتا ہے ۔ سٹارڈم زیادہ دیر نہیں چلتا۔ ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہر کوئی آپ کو چاہتا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب آپ کو کوئی بھی نہیں چاہتا ہے ۔ میں ان حالات سے گزر ا ہوں، مجھے شکست ہوئی ، لیکن میں واپس کھڑا ہوا ، میں نے واپس سے لڑائی لڑی اور مجھے احساس ہوا کہ مجھے انہیں یہ ثابت کرنا ہے کہ انہیں میری ضرورت ہے ۔