بعد نماز جمعہ مکہ مسجد تا دارالشفاء احتجاجی ریالی

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( راست ) : جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس آج بصدارت صدر مسلم شبان جناب مشتاق ملک منعقد ہوا جس میں گستاخ رسولؐ راجہ سنگھ کے خلاف شدید برہمی و غصے کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ راجہ سنگھ کو فوری گرفتار کرنے اور اس پر پی ڈی ایکٹ لگانے کے مطالبے کے لیے ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کی مرکزی احتجاجی ریالی دو بجے مکہ مسجد تا دارالشفاء میدان بروز جمعہ 26 اگست 2022 نکالی جائے گی ۔ مسلمانان تلنگانہ سے اس ریالی میں اپنے پورے خاندان کے ساتھ شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ اجلاس میں جناب عبدالعزیز صدر ایم پی جے ، سینئیر ایڈوکیٹ میر مسعود خان صدر ایڈوکیٹ فورم ، ڈاکٹر علیم خان فلکی صدر سوشیو ریفارمس سوسائٹی ، مولانا محمد رفیق رشادی پاپولر فرنٹ آف انڈیا ، ڈاکٹر توفیق احمد وحدت اسلامی ، مرزا مظہر علی بیگ ، عثمان محمد خاں ( کانگریس ) ایڈوکیٹ شکیل ، ایڈوکیٹ عبدالواحد ، ایڈوکیٹ حسین ، ایڈوکیٹ محمد شریف ، محمد ساجد خان ، محمد سلمان خان ، سید سمیع ، فیصل احمد ایڈوکیٹ عابد و دیگر جماعتوں کے کارکنان اور ائمہ و خطیب حضرات کے علاوہ تحریک مسلم شبان کے نائب صدور جناب ایم اے غفار اور جناب عبدالحق قمر اور دیگر کارکنان بھی شریک تھے ۔۔