بعض ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں /31 جنوری تک منسوخ

   

حیدرآباد : /25 جنوری (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے عمل آوری کی وجوہات کے باعث بعض ایم ایم ٹی ایس سرویسیس کو /25 تا /31 جنوری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان میں لنگم پلی تا حیدرآباد 9 ٹرینیں ، فلک نما تا لنگم پلی 7 ٹرینیں سکندرآباد تا لنگم پلی ایک ٹرین اور لنگم پلی تا سکندرآباد ایک ٹرین شامل ہیں ۔ یہ ٹرینیں پیر تک منسوخ رہیں گی ۔