بعض علاقوں میں آج پانی کی سربراہی مسدود رہے گی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے پٹن چیرو تا حیدرنگر پائپ لائن کے مرمتی کاموں کے باعث 13 دسمبر صبح 5 بجے سے 14 دسمبر صبح 5 بجے تک 24 گھنٹوں کے لیے مندرجہ ذیل علاقوں میں پانی کی سربراہی مسدود رہے گی۔ یہ علاقے ہیں شاستری پورم ، بنڈلہ گوڑہ ، بھوجاگٹہ اور گچی باولی ۔۔