بعض پاکستانی یوٹیوب چیانلوں پر امتناع

   

نئی دہلی: وزارت اطلاعات و نشریات نے 22 یوٹیوب پر مبنی نیوز چیانلوں پر امتناع عائد کردینے کی ہدایت دی ہے۔ اِن چیانلوں میں سے 4 پاکستان کے ہیں۔ اِن چیانلوں پر الزام ہے کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں جس سے قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور نقص امن کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یو ٹیوب والے ہندوستانی نیوز پبلشرز کے خلاف کارروائی آئی ٹی رولز 2021 کے نفاذ کے بعد سے کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ حکومت مستقبل میں بھی ایسی کارروائی جاری رکھے گی۔