ممبئی 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ سے سیاستدان بننے والی اُرمیلا ماتونڈکر نے کانگریس لیڈر اور اپنے سینئر رفیق سنجے نروپم کے مددگاروں سندیش کونڈویلکر اور بھوشن پاٹل پر تنقید کی ہے کہ اُن لوگوں نے لوک سبھا نتائج سے قبل غلط برتاؤ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اُرمیلا نے اِس ضمن میں سابق سربراہ ممبئی کانگریس ملند دیورا کے نام مکتوب میں سنجے نروپم کے دونوں مددگاروں کے طرز عمل کی شکایت کی ہے۔ اُرمیلا کا کہنا ہے کہ دونوں نے بے ربط کام کیا، دیانتداری نہیں دکھائی اور مؤثر طور پر اپنے مفوضہ کام کو انجام نہیں دیا جس کے سبب تباہ کن نتیجہ برآمد ہوا ہے۔