دمشق ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کی کردش فورسیس نے کہا کہ جہادی تنظیم داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد اس تنظیم کی جانب سے انتقامی کارروائی کئے جانے کا اندیشہ ہے ۔ کردش انتظامیہ نے کہا کہ شام میں سلیپر سیلس کے ذریعہ بغدادی کی موت کا انتقام لیا جائے گا ۔ شام کے شمال مشرقی علاقہ میں کردش فورس کو شبہ ہے کہ تقریباً 12 ہزار آئی ایس جہادی افراد سرگرم ہیں ۔
