٭ ایران نے کہا ہیکہ امریکہ کے ہاتھوں اسلامک اسٹیٹ لیڈر ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کوئی بڑا واقعہ نہیں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ اکثر اس قسم کے دہشت گردوں کو اس وقت ہلاک کیا کرتا ہے جب ان کا مقررہ وقت پورا ہوجاتا پہنچتا ہے۔ عباس موسوی نے مزید کہا کہ ایران کی مدد کے ذریعہ شام اور عراق میں آئی ایس آئی ایس کا خاتمہ کیا جس کے باوجود انتہاء پسندی اور مسلک پرستی ہنوز برقرار ہے۔