بغداد میں انتخابی نتائج کیخلاف دھرنا جاری

   

بغداد : عراق میں الحشد الشعبی ملیشیا اور دیگر گروپوں کے حامیوں کی جانب سے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے گرین زون میں گذشتہ ہفتے شروع ہونے والا دھرنا ابھی تک جاری ہے۔ حالیہ انتخابات میں الحشد اور ان گروپوں کو غیر معمولی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دھرنا دینے والے احتجاجیوں ہفتہ کی شب گرین زون کے حساس حصے کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا۔ اس سے قبل عراقی گروپ ‘عصائب اہل الحق’ نے انتہائی پہرے والے علاقے پر دھاوا بولنے کی دھمکی دی تھی۔ دھرنے کے احتجاجیوں کو دس اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں “مبینہ دھاندلی” پر اعتراض ہے۔ انتخابات میں الفتح اتحاد غیر متوقع طور پر پارلیمنٹ کی درجنوں نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔