بغداد میں مظاہرین پر فائرنگ31 افراد ہلاک

,

   

بغداد ۔ 4اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فورسز نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ بغداد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں منگل سے جاری ان مظاہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اب تک کم از کم 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔عراق کے وزیراعظم عبدالمہدی کا کہنا ہیکہ غیر معینہ مدت کیلئے لگائے گئے کرفیو کا نفاذ امن برقرار رکھنے اور مظاہرین کی حفاظت کیلئے اہم ہے۔شہریوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور بیروزگاری کیخلاف کیے گئے مظاہروں میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔