بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں دو راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ میڈیا نے اتوار کی صبح یہ رپورٹ دی ہے۔ یروشلم پوسٹ نے عراق کے سیکورٹی میڈیا سیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے نصب کردہ سی۔ ریم دفاعی نظام کو ہفتے کی رات دیر گئے راکٹوں کو روکنے کے لیے فعال کر دیا گیا تھا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹوں نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا۔
پہلا راکٹ سفارت خانے کے قریب گرا جبکہ دوسرا سفارت خانے کے باہر گرا۔ہاریٹز نے عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ایک راکٹ ہوا میں روکا گیا جبکہ دوسرا راکٹ گرین زون کے قریب گرینڈ فیسٹیوٹیز اسکوائر کے قریب گرا، جس سے شہریوں کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور ابھی تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔