اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں 300 سے زیادہ لوگوں سے ماسک نہیں پہننے پر 60 ہزار سے زیادہ کی رقم کا جرمانہ وصول کیا گیا۔نگر نگم کمشنر پرتیبھا پال نے بتایا ہے کہ ضلع میں کورونا کی تیسری لہر کی دستک کے پیش نظر انفیکشن سے بچاؤ کی ہدایات کی سختی سے پیروی کرانا شروع کیا گیا ہے ۔ اسی لئے جمعہ کو نگر نگم کے حدود کے سبھی 19 زون دفاتر نے زبردست مہم شروع کی۔
