بغیر اجازت احتجاج کرنے والے ’’سرمنڈھوانے‘‘ تیار رہیں : پوٹن

   

ماسکو ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن نے بغیر اجازت احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والوں کو طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ جیل جانے اور اپنا سر منڈھوانے کیلئے تیار رہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی طاس کو دیئے جانے والے متعدد انٹرویوز میں ان کا تازہ ترین انٹرویو بھی سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپوزیشن کی حمایت کرتے ہیں اور غیرمصدقہ احتجاجی ریالیوں میں شرکت کرتے ہیں ان کیلئے بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو احتجاجی ریالی کے انعقاد کی اجازت نہیں ملی ہے اور اس کے باوجود بھی آپ سڑکوں پر آجاتے ہیں تو پھر آپ کو اپنا سرمنڈھوانے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ پوٹن کا اشارہ قیدیوں کے سر مونڈھے جانے کی روایت کی جانب تھا۔