ممبئی ۔19؍اکتوبر ( ایجنسیز )اداکارہ نیہا شرما نے مصنوعی ذہانت( اے آئی )سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر میں اپنے چہرے اور شبیہ کے غلط استعمال کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ جو کوئی بھی اجازت کے بغیراے آئی (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان کیچہرے یا ان کی شبیہہ سے ویڈیوز یا تصاویر تیار کر رہا ہے اسے خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فوراً ایسا کرنا بند کر دے اور جو مواد پہلے ہی پوسٹ کیا جا چکا ہے اسے فوری ہٹا دیں اور ایسا کرنے سے باز رہیں ۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ اسے ایک وارننگ سمجھیں ورنہ ذمہ دار ہر فرد کے خلاف قانونی کارروائی جائیگی ۔کسی کو بھی یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ وہ کسی جعلی اکاؤنٹ بنا کر یا اے آئی کا سہارا لے کر احتساب سے بچ سکتا ہے۔