حیدرآباد 23اکتوبر (یو این آئی) اجازت کے بغیر چھٹی پر سرکاری اسکول کے دو ملازمین کو معطل کردیاگیا۔یہ واقعہ یادادری بھونگیر ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر ہنمنت راو نے رامنا پیٹ ضلع پریشد ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے دو ملازمین ریکارڈ اسسٹنٹ اورآفس سب آرڈی نیٹ کو بغیر اجازت کے غیرحاضر پایا۔انہوں نے ضلع ایجوکیش آفیسرکو ہدایت دی کہ کے چکراپانی اور آفس سب آرڈی نیٹ کوٹیشور کو فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی پر معطل کردیں ۔ راو نے دوپہر کے کھانے کی اسکیم کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے طلبہ سے مقررہ مینو کے مطابق کھانا ملنے پر استفسار کیا ۔