کینبرا : آسٹریلیا کے ایک ماہر نے خبردار کیا ہے کہ ملک کو دوبارہ کورونا وبا کی نئی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ایسے میں اگر مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بوسٹر ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے ۔آسٹریلیا میں جن لوگوں نے فی الحال کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لی ہیں انہیں مکمل ویکسین شدہ خیال کیا جاتا ہے ۔ ایسے لوگوں کو ملک کے اندر یا باہر سفر کرنے اور کسی بھی تقریب میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔تاہم، متعدی امراض کی ماہر رائنا میکنٹائر نے جمعرات کو کہا کہ ویکسین کی دو خوراکیں کافی نہیں، خواہ وہ ایسٹرازینکاہو یا فائزر کی ویکسین ، ان دونوں ویکسینز سے قوت مدافعت چند ماہ میں کم ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا‘‘اب ہمیں اپنے آپ کو مکمل طور پر ویکسین شدہ تب ہی سمجھنا ہوگا جب ہمیں کورونا کی تینوں خوراکیں ملیں گی۔’’واضح رہے آسٹریلیا میں 8 نومبر کو بوسٹر ویکسینیشن شروع ہو گئی ہے ۔ 18 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد یہ تیسرا ویکسین لے سکتا ہے ۔ تاہم اس کے لیے دوسری ویکسین کی خوراک سے چھ ماہ کا وقفہ ضروری ہے ۔آسٹریلیا میں آج کورونا کے 1500 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے مزید 5 مریض ہلاک ہو ئے ہیں۔