حیدرآباد۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ریزرویشن کے بغیر ٹرین ( برسر موقع ٹکٹ خریدی ۔ جنرل ) کا پیر سے مرحلہ وار انداز میں آغاز کیا جائیگا ۔ کورونا وباء کی وجہ سے متاثرہ ٹرین خدمات کی بتدریج اور مرحلہ وار بحالی کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کورونا وباء کے پیش نظر صرف ان مسافرین کو سفر کی اجازت تھی جنہوں نے قبل از وقت ٹکٹس حاصل کئے تھے ۔ اب بلا ریزرویشن خدمات کا بھی آغاز کیا جارہا ہے ۔ مسافرین برسر موقع ٹکٹس حاصل کرتے ہوئے ٹرین میں سفر کرسکتے ہیں۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے مسافرین سے کورونا وباء کے پیش نظر سماجی فاصلہ کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے ۔
