بغیر سبسڈی والا گیس سلینڈر 100 روپئے سستا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) غیر سبسڈی والی پکوان گیس کی قیمتوں میں آج 100 روپئے فی سلینڈر کی کمی کردی گئی ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں قدرے راحت کے بعد اندرون ملک یہ کمی کی گئی ہے ۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے یہ بات بتائی ۔ کارپوریشن کے ایک بیان کے مطابق اس کمی کے بعد دہلی میں ایک سلینڈر کی قیمت 737.50 روپئے سے گھٹ کر 637.50 روپئے ہوجائے گی ۔ سبسڈی والے گیس سلینڈر کی قیمت 494.35 روپئے ہے ۔