نئی دہلی ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین آئیل کارپوریشن نے غیرسبسیڈی والے ایل پی سلنڈر کی قیمت میں آج سے 65 روپئے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح 14.2 کیلو گرام کے سلنڈر کی قیمت دہلی میں 744 روپئے ہوگی جبکہ ممبئی میں 714.50 روپئے جس میں 62 روپئے کی کمی کی گئی۔ اس طرح کولکتہ میں 774 روپئے اب اس کی قیمت ہوگی جس میں 65.5 روپئے کی کمی ہوئی ہے۔ چنائی میں یہ سلنڈر اب 761.50 روپئے میں دستیاب ہوگا جس میں 64.50 روپئے کمی ہوئی ہے۔ ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے بیچ بغیر سبسیڈی کے ایل پی جی سلنڈر میں کمی عوام کو کچھ راحت ملی ہے اور یہ کمی عالمی مارکٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے۔