بغیر لائسنس کے میڈیکل شاپس چلانے والوں کیخلاف کارروائی

   

حیدرآباد : /28 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ڈرگ کنٹرول حکام نے پرانے شہر کے علاقہ فلک نما جنگم میٹ میں بغیر لائسنس کے میڈیکل شاپ چلایا جارہا تھا ۔ اس کارروائی میں ایک لاکھ 20 ہزار مالیاتی ادویات برآمد کرلئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بغیر لائسنس کے کے اچوتا ریڈی جنگم میٹ علاقہ میں میڈیکل شاپ چلارہا تھا اور یہ اطلاع ملنے پر ڈرگ کنٹرول حکام کی ایک ٹیم نے میڈیکل شاپ پر دھاوا کرتے ہوئے مختلف قسم کی ادویات برآمد کرلئے ۔ اسی قسم کی ایک اور کارروائی میں ڈرگ کنٹرول حکام نے شیوم پیٹ میدک میں فرضی ڈاکٹر کے کلینک پر دھاواکرتے ہوئے 70 ہزار مالیاتی ادویات برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرگ کنٹرول حکام نے سرینواسا کلینک پر دھاوا کیا جو ڈی سرینواس نامی دھوکہ باز چلارہا تھا ۔ اس کارروائی میں ڈرگ کنٹرول حکام نے 41 قسم کے ادویات برآمد کئے ہیں ۔ ڈرگ کنٹرول کے ڈائرکٹر جنرل کملاسن ریڈی نے غیرلائسنس یافتہ اور نقلی ڈاکٹرس کو یہ انتباہ دیا ہے کہ وہ عوام کے جانوں سے نہ کھیلیں اور ادویات کے معاملہ میں دھوکہ نہ دیں ۔