نئی دہلی: سپریم کورٹ اتر پردیش میں بغیر لائسنس کے ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے اور اس سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو لے کر بہت سنجیدہ ہے۔ سپریم کورٹ نے ان ہتھیاروں کو لے کر سخت تبصرہ بھی کیا ہے اور یوپی کے علاوہ بہار، پنجاب، ہریانہ سمیت دیگر ریاستوں کو بھی اس معاملے میں فریق بنایا ہے۔ اتر پردیش میں بغیر لائسنس کے بندوق رکھنے اور استعمال کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ہندوستان ہے امریکہ نہیں، جہاں اسلحہ رکھنا بنیادی حق ہو۔